Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

پاکستان میں 23اپریل کورمضان کاچاند نظر آنے کاکوئی امکان نہیں

SAMAA | - Posted: Apr 23, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 23, 2020 | Last Updated: 6 months ago

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے واضح کیا ہے کہ 23 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔ جمعرات کو پشاور میں غروب آفتاب کے وقت چاند کے مقام کی نشاندہی کرتی ہوئی تصاویر بھی جاری کردیں۔
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں بتایا گیا ہے کہ 23 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے سے بھی کم ہوگی، اس صورت میں 23 اپریل کو خیبرپختونخوا کے کسی بھی علاقے میں دوربین سے بھی چاند نظر آنا ممکن نہیں۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کسی نے اگر پاکستان میں رہتے ہوئے افغانستان یا سعودی عرب کے ساتھ روزے شروع کرنے ہیں تو شوق سے کرے لیکن 23 اپریل کو پاکستان میں چاند نظر آنے کی بات نہ کرے۔
دوسری جانب رویت ہلال کمیٹی میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو پہلی بار رکن کی حیثیت کی شامل کرلیا گیا۔ جوائنٹ سیکریٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر طارق مسعود کو رکن تکنیکی ماہر رویت ہلال کمیٹی مقرر کر دیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PAKISTAN, RAMAZAN, MOON SIGHTING, RUET HILAL COMMITTEE, MINISTRY SCIENCE AND TECHNOLOGY, FAWAD CHODHARY
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube