Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

زرداری اتنے بیمار نہیں جتنا ظاہر کرتے ہیں، ارباب رحیم

SAMAA | - Posted: Apr 22, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 22, 2020 | Last Updated: 2 years ago

سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق آصف زرداری بیمار تو ہیں لیکن اتنے بھی نہیں جتنا ظاہر کیا جارہا ہے۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اے لال ملھی کے ساتھ عمرکوٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے موقع پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جو آصف زرداری سے مل کر آئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ اتنے بھی شدید علیل نہیں جتنا ظاہر کررہے ہیں اور شاید اس کی وجہ عدالت کے معاملات ہوں، جس طرح نواز شریف کی جانب سے تاثر دیا جارہا تھا حالانکہ وہ بیرون ملک جاتے وقت ٹھیک لگ رہے تھے۔

ارباب رحیم نے کہا کہ ایک دور تھا جب ان کی آصف زرداری سے ذاتی دوستی تھی تاہم وہ بعد میں سیاسی وجوہات کی بناء پر دشمنی میں تبدیل ہوگئی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ زردادی بیمار ضرور ہیں اور وہ ان کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں کیوں کہ سیاسی حریف کو سلامت رہنا ہی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں کہ کرونا کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے لیکن راشن بیگ اور ماسک پر تیر اور بلاول کی تصاویر چھاپی جارہی ہیں۔

ارباب رحیم نے کہا کہ اگر سندھ حکومت سخت لاک ڈاؤن کرتی ہے تو لوگوں تک راشن بھی پہنچائے، پولیس لوگوں کی عزت نفس برقرار رکھتے ہوئے لوگوں کو منع کرے کہ وہ بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔

سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شفاف طریقے سے لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
PPP, PTI, IMRAN KHAN, ASIF ZARDARI, NAB, NAWAZ SHARIF, ARBAB GHULAM RAHIM,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube