Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی، کروناکے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مساجد میں تیاریاں شروع

SAMAA | - Posted: Apr 22, 2020 | Last Updated: 6 months ago
Posted: Apr 22, 2020 | Last Updated: 6 months ago

رمضان کی آمد سے قبل کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے کراچی کی مساجد میں احتیاطی تدابیر سے متعلق تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

نماز کے دوران سماجی دوری کا خیال رکھنے کےلیے مساجد کے صحن میں مارکنگ کر دی گئی ہے۔

جامعہ احتشامیہ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کےلیے حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے ہیں اور علماء کرام نے جو ہدایات دی ہیں ان پر مکمل عمل کیا جائے گا۔

انتظامیہ کی ہدایت ہے کہ بیمار اور بزرگ افراد مساجد نہ آئیں بلکہ گھروں میں ہی نماز ادا کریں۔

دوسری جانب بازاروں میں سماجی دوری کرنے سے متعلق ہدایات پر عمل نہیں کیا جا رہا جس پر دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم نے دائرے بھی بنائے ہیں لیکن لوگ عمل نہیں کرتے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube