Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

قبلہ ایاز کا تراویح گھروں میں ادا کرنے پر زور

SAMAA | - Posted: Apr 21, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 21, 2020 | Last Updated: 6 months ago

جامعہ نعیمیہ لاہور میں نماز کی ادائیگی۔ فوٹو: آن لائن

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے عوام سے رمضان المبارک میں تراویح گھروں میں ادا کرنے پر زور دیا ہے۔

سماء کے پروگرام نیا دن میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا کہ ہمارے پہلی اور اہم تجویز یہی کہ عوام ماہ رمضان میں تراویح اپنے اپنے گھروں میں پڑھیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ کونسل اور علماء لوگوں کو یہ مشورہ دے چکے ہیں کہ پانچ وقت کی فرض نمازوں کی ادائیگی بھی گھروں میں ہی کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے تراویح گھر میں ادا نہیں کی جا سکتی تو پھر لوگوں کو اسکی جگہ نوافل ادا کرنے چاہیئے لیکن اس کے باوجود پھر بھی لوگ مساجد کا رخ کرنا چاہیتے ہیں تو حکومتی احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے نماز کی ادائیگی مختصر کریں۔

قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی 20 نکات پر مشتمل ایس او پیز جاری کیے ہیں جس پر عمل درآمد ہونا چاہیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صدر مملکت نے رمضان المبارک میں تراویح سمیت باجماعت نمازوں کی ادائیگی کے پیش نظر مساجد اور امام بارگاہوں کےلیے 20 نکات پر مشتمل ایس او پیز جاری کیے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube