Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

جمعہ 24اپریل یوم توبہ کے طور پر منایا جائے گا

SAMAA | - Posted: Apr 20, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 20, 2020 | Last Updated: 6 months ago

وفاقی حکومت نے کرونا وباء کے پیش نظر جمعہ 24 اپریل کو یوم توبہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر 20 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تمام علماء و مشائخ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے رمضان المبارک سے متعلق بریفنگ دی۔

وفد میں پیر امین الحسنات شاہ، پیر شمس الامین، پیر نقیب الرحمن، مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا طاہر محمود اشرفی، مولانا حامدالحق حقانی، حافظ غلام محمد سیالوی، علامہ راجا ناصر عباس، صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن، مفتی محمد گلزار نعیمی، مولانا سید چراغ دین شاہ اور مولانا ضیاء اللہ شاہ شریک ہوئے۔ویڈیو لنک کے ذریعے گورنر سندھ عمران اسمعیل، مفتی منیب الرحمان اور مفتی تقی عثمانی شریک ہوئے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز و دیگر بھی موجود تھے۔

علمائے کرام کے وفد نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم کے موقف کی بھرپور تائید کی اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

علمائے کرام کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم کا موقف حقیقت پسندانہ اور زمینی حقائق پر مبنی ہے۔

اجلاس میں رمضان المبارک میں عبادات کےساتھ کرونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر پر علما و مشائخ سے مشاورت بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت نے رمضان المبارک میں مساجد اور امام بارگاہوں میں باجماعت عبادات سے متعلق 20 نکات جاری کر دیے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube