Wednesday, August 12, 2020  | 21 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

مظفرگڑھ، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دولہا گرفتار

SAMAA | - Posted: Apr 20, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 20, 2020 | Last Updated: 4 months ago

پولیس کی جانب سے دولہا اور باراتیوں کی گرفتاری۔ فوٹو: شیراز بشیر

مظفرگڑھ میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر دولہا سمیت باراتیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق سناواں کے علاقے پتی سلطان محمود میں مخبری پر شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا جہاں مزمل نامی دولہا نے شادی کی پوری محفل سجا رکھی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کی وجہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر دولہا مزمل اور 9 باراتیوں کو گرفتار کرکے حوالات بند کر دیا گیا جبکہ دولہا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والے گرفتار دولہا اور باراتیوں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube