Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

سابق سیشن جج سمیت 2مجرمان کو پھانسی دینےکی سزا برقرار

SAMAA | - Posted: Apr 20, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 20, 2020 | Last Updated: 5 months ago

فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے سابق سیشن جج مٹھی سمیت دو مجرموں کو پھانسی دینے کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

پیر 20 اپریل کو سابق سیشن جیکب آباد جج خالد شاہانی کے بیٹے عاقب شاہانی قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری اور مجرم عرفان بنگالی کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل نے اپیل پر فیصلہ سنایا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سابق سیشن جج سکندر لاشاری اور عرفان بنگالی کو سزا موت کا حکم سنایا تھا۔ جج کےخلاف 20 سے زائد گواہوں نے اپنا قلمبند کرایا تھا۔

ملزمان نے 19 فروری 2014 کو فیملی تنازعہ پر جج کے بیٹے عاقب شاہانی کو جامشورو کے قریب گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube