Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

چترال:برفانی ریچھ رہائشی علاقوں میں گھس آیا

SAMAA | - Posted: Apr 20, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 20, 2020 | Last Updated: 3 months ago

چترال کے علاقے میں برفانی ریچھ رہائشی بستیوں میں گھس آیا، جہاں اس نے حملے کرکے متعدد مویشیوں کو ہلاک کردیا۔ 

اپر چترال کے علاقے سور لاسپور میں برفانی ریچھ خوراک کی تلاش میں اپر چترال کے علاقہ سورلاسپور کے گنجان آباد اور رہائشی علاقوں میں اتر آیا۔ جہاں اس نے متعدد مویشیوں کا کھانے کی غرض سے ہلاک کردیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ کئی روز سے برفانی ریچ سورلاسپور کے علاقوں میں دیکھا جا رہا ہے اور مال مویشیوں پر حملہ کر رہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اب تک ایک خوش گاؤ (یاک) اور کئی بھیڑ بکریوں کو کھا چکا ہے۔

لوگوں کی جانب سے برفانی ریچھ کو بھگانے کیلئے پتھراؤ بھی کیا گیا۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یرچھ کی موجودگی کے باعث یہاں خوف وہراس کا ماحول ہے۔

برفانی ریچھ گزشتہ کئی مہینوں سے دنیا کے بلند ترین پولو گروانڈ شندور میں موجود تھا اور پولو گراونڈ میں کئی دفعہ دیکھا گیا، تاہم شدید برفباری کی وجہ سے ریچھ سورلاسپورکے رہائشی علاقوں تک پہنچ گیا۔

سابق یونین ناظم لاسپور سلیمان شاہ نے سماء کو ٹیلی فون پر بتایا کہ علاقے میں وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کا کوئی سیٹ اب موجود نہیں، جس کی وجہ سے علاقے کے عوام انتہائی پریشانی سے دوچار ہیں۔ اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ برفانی ریچھ کو یہاں سے کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube