Saturday, September 26, 2020  | 7 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

پاکستانیوں کو دبئی سے آج وطن واپس لایا جائیگا

SAMAA | - Posted: Apr 20, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 20, 2020 | Last Updated: 5 months ago

حکومت پاکستان متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے 20 اپریل سے دوسرے مرحلے کا آغاز کرے گی۔

دبئی سے پاکستانیوں کے انخلاء کا دوسرا مرحلہ آج صبح سے شروع ہوگا۔ متحدہ عرب امارات سے آج 4 پروازیں پاکستان کیلئے روانہ ہوں گی۔ مسافروں کو دبئی سے لانے کيلئے ایک طیارہ لاہورسے خالی جائے گا۔

اس مرحلے میں ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپسی پر لاہور اور کراچی ایئرپورٹ اتارا جائے گا، 600 مسافر کراچی، جب کہ ديگر 2 پروازوں سے 500 مسافروں کو لاہور پہنچايا جائے گا۔

دبئی سے پرواز پی کے 204 شام 5 بجے 250 مسافروں کو لے کر لاہور پہنچے گی۔ دوسری پرواز مانچسٹرسے دبئی پہنچے گی اور يہ ہی پرواز دبئی سے رات 10 بجے 250 مسافروں کو لے کر لاہور آئيگی۔

تمام مسافروں کی مکمل طبی جانچ کی جائيگی اور انہيں قرنطینہ بھیجا جائيگا

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبا سے متعلق کہا ہے کہ وہ صورت حال سے آگاہ ہیں۔ ترجمان کے مطابق بشکک میں پاکستانی سفارت خانہ ان طلباء سے رابطے میں ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube