Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ماہ رمضان میں دینی اجتماعات، لائحہ عمل آج طے ہوگا

SAMAA | - Posted: Apr 18, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 18, 2020 | Last Updated: 6 months ago

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی آج بروز ہفتہ علماء کرام سے ملاقات کریں گے جس میں ماہ رمضان، تراویح، جمعہ نماز کے اجتماعات پر لائحہ بنایا جائے گا۔

وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے بتایا ہے کہ ایوان صدر میں علماء کرام کا مشاورتی اجلاس ہفتے کو ہوگا۔ تمام صوبائی حکومتوں سے تجاویز مرتب کرلی گئی ہیں، صدرِ مملکت کی ہدایات پر اتفاق رائے کیلئے مشاورت جاری ہے۔

صدر عارف علوی نے مولانا فضل الرحمٰن، سراج الحق، رانا تنویر اور ساجد میر کو ٹیلیفون کرکے اعتماد میں بھی لے لیا۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے علماء اور حکومتوں کیساتھ ملکر مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا، اجلاس میں ملک بھر سے علماء کرام گورنر ہاؤسز سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے علماء کرام ایوانِ صدر میں اجلاس میں شرکت کریں گے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تمام علماء کرام کو حکومتی اقدامات پر اعتماد میں لیں گے۔

اس اجلاس میں رمضان المبارک میں مساجد میں اجتماعات اور نماز تراویح پر مشاورت ہوگی اور کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مؤثر اقدامات پر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube