Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

رینجرز وسی ٹی ڈی کی کارروائی، 2انتہائی مطلوب دہشت گرفتار

SAMAA | - Posted: Apr 17, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 17, 2020 | Last Updated: 6 months ago

فوٹو : آن لائن

سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان رینجرز، پولیس، نیوی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنماؤں کے قتل میں بھی ملوث ہیں، دونوں ملزمان کی گرفتاری پر 50، 50 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔

پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی پولیس کے ساتھ کراچی میں مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیع اللہ عرف ارشد اور محمد جعفر عرف برکت عرف افتخار کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سمیع اللہ اور محمد جعفر پاک فوج، رینجرز، نیوی اور پولیس کے جوانوں کے قتل سمیت فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے، سندھ حکومت نے دونوں دہشت گردوں کی گرفتاری پر 50، 50 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ سمیع اللہ نے 4 رینجرز اور ایک نیوی اہلکار کو بلدیہ ٹاؤن میں 2015ء میں قتل کیا تھا جبکہ وہ سیاسی جماعت کے کارکنوں کے قتل کا بھی اعتراف کر چکا ہے۔

محمد جعفر نے 2015ء کے دوران کراچی کے ضلع غربی میں 13 پولیس اہلکاروں کو قتل کیا، اس نے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور فرقہ وارانہ قتل کی وارداتیں بھی کیں۔

رینجرز کے مطابق دونوں ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا، ملزمان کے دیگر 2 ساتھی پہلے ہی پولیس کی تحویل میں ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
KARACHI, RANGERS, POLICE, TERRORIST, CTD, TALIBAN, IS, SECTARIAN KILLING, ARMY, NAVY,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube