Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

بنوں، گودام سے اناج کی ہزاروں بوریاں برآمد

SAMAA | - Posted: Apr 16, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 16, 2020 | Last Updated: 9 months ago

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان اسمگنگ کیلئے تیار غذائی اجناس کی ہزاروں بوریاں برآمد کرلیں۔ اس کے ساتھ ہی گودام میں معروف برانڈز کے مشروبات کی نقل تیار کرنے والی فیکٹری بھی سیل کردی گئی۔

بنوں کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ آزاد منڈی میں ایک گودام میں کثیر تعداد میں چاول سمیت دیگر غذائی اجناس کی ہزاروں بوریاں جمع کی گئی ہیں جسے مبینہ طور پر اففانستان اسمگل کیا جائے گا۔ اسی طرح اسی منڈی میں جعلی مشروبات کی فیکٹری بھی قائم ہے۔

جس پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عقیق حسین، ڈی ایس پی مراد علی خان اور ایس ایچ او کینٹ طارق محمود کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ایس ایچ او بکاخی ،  کیو آر ایف اسکواڈ اور لیڈی پولیس کانسٹیبل شامل تھے۔ ٹیم نے منڈی پر چھاپہ مارا اور گودام میں موجود اجناس کی ہزاروں بوریاں بر آمد کرکے گودام کو سیل کر دیا جبکہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

گودام سیل کرنے کے بعد ایک اور مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں پر جعلی مشروبات یعنی اسٹنگ، پیپسی، روح افزا اور جام شیریں کے نام سے جعلی مشروبات تیار کیے جارہے تھے۔ پولیس نے فیکٹری کو سیل کرکے ہزاروں لیٹر مشروبات اور مشینری ضبط کرلی جبکہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او یاسر آفریدی نے کہا کہ  جعلی مشروبات انسانی صحت کیلئے مضر صحت جبکہ اسمگلنگ مہنگائی کا سبب بن رہی ہے۔ بنوں پولیس غریبوں اور انسانی زندگی سے کھیلنے والوں پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube