Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

کراچی: ابراہیم حیدری پر 5افراد ڈوب گئے، 2جاں بحق

SAMAA | - Posted: Apr 15, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 15, 2020 | Last Updated: 2 years ago

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری جیٹی کے قریب 5 افراد ڈوب گئے، رضاکاروں نے 3 افراد کو بچالیا، 2 کی لاشیں نکال لی گئیں۔

سماء ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی، ابراہیم حیدری جیٹی پر سو کوارٹرز سے تعلق رکھنے والے 5 افراد نہانے کیلئے آئے تھے، جو گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب گئے۔

ایدھی رضا کاروں نے 3 افراد کو بچالیا، تاہم دو کم عمر لڑکے 14 سالہ فیضان اور 17 سالہ آصف جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں بھی نکال لی گئیں۔

سمندر میں ڈوبنے والے افراد اور میتیں اسپتال پہنچادی گئیں، اہل خانہ کو بھی اطلاع کردی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
KARACHI, 5 DROWN, 2 DIED, IBRAHIM HAIDRI, KORANGI,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube