Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

انکم سپورٹ پروگرام کی رقم لینے پر 111 اہلکار برطرف

SAMAA | - Posted: Apr 14, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 14, 2020 | Last Updated: 9 months ago

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے پولیس، خاصہ دار اور لیویز کے 111 اہلکاروں کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

ضلعی پولیس افسر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق چار سب انسپکٹرز اور چھ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت 111 پولیس، لیوی فورس اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

انہوں نے خود یا ان کی بیویوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غریب خاندانوں کے لئے مختص رقم وصول کی اور ان کا یہ اقدام سرکاری ملازمت کے قواعد و ضوابط اور نظم و ضبط سے متصادم تھا۔

ضلعی پولیس سربراہ کی طرف سے ان ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کی گئی۔ بعض پولیس اہلکاروں نے باوجود اطلاع کے شو کاز نوٹس وصول نہیں کیے جبکہ دیگر کی طرف سے دیئے گئے جوابات اطمینان بخش نہیں تھے۔

جس پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لکی مروت عبدالروف بابر قیصرانی نے پولیس رولز 1975 کے تحت حاصل اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے 111 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا جن میں ریگولر پولیس کے چار سب انسپکٹرز، چھ اے ایس ائی، چھ  ہیڈ کانسٹیبل، 36 کانسٹیبل، 2 بہشتی، ایک نائب قاصد، 2 خاکروب اور 11 اسپیشل پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔

لیوی فورس کے برطرف ہونے والے اہلکاروں میں 2 اے ایس ائی، 5 ہیڈ کانسٹیبل اور 21 کانسٹیبل جبکہ خاصہ دار فورس کے برطرف ہونے والے اہلکاروں میں 17 کانسٹیبل شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube