Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

اوکاڑہ: قرنطینہ سے مشتبہ مریضوں کے فرار کی کوشش ناکام

SAMAA | - Posted: Apr 14, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 14, 2020 | Last Updated: 7 months ago

اوکاڑہ میں پولیس کانسٹیبل نے کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے فرار کی کوشش ناکام بنادی، ملزمان نے پتھراؤ کرکے اہلکار کو زخمی کردیا۔

اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 7/1 ایل میں ایک گھر کو قرنطینہ قرار دیا گیا، جس میں موجود کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں نے گھر کی چھت سے پتھراؤ کرکے پولیس کانسٹیبل کو زخمی کردیا، تاہم اہلکار نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ملزمان کی فرار کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس کے مطابق ملک کامران اور ملک عمران چند روز قبل گوادر سے واپس آئے تھے، جنہیں محکمہ صحت کی سفارش پر آئسولیشن میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور ان کے گھر کو ہی قرنطینہ قرار دے دیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل نثار احمد گھر کے باہر تعینات تھا، ملزمان نے گھر سے باہر نکلنے کی کوشش کی اور پتھراؤ کیا، زخمی اہلکار نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشتبہ مریضوں کو باہر نہ نکلنے دیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق پتھراؤ کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CORONAVIRUS, COVID-19, PAKISTAN, IRAN, CHINA, US, ITALY, FRANCE, SPAIN, HEALTH, WHO, PM, IMRAN KHAN, OKARA, QUARANTINE
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube