Sunday, August 9, 2020  | 18 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

حکومتی اعلان سے لاک ڈاؤن کی صورتحال ختم ہوگئی، سعیدغنی

SAMAA | - Posted: Apr 14, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 14, 2020 | Last Updated: 4 months ago

دکانوں کیساتھ مساجد کھولنے کی بھی اجازت دی جاتی

سعید غنی کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد لاک ڈاؤن کی صورتحال ختم ہوگئی، کاروبار کرنے کے ساتھ مساجد میں عام نمازیوں کو بھی جانے کی اجازت دینی چاہئے تھے، علماء اور تاجروں سے مشاورت کرکے حل نکال لیں گی۔

سماء کے پروگرام 7 سے 8 کی میزبان کرن ناز نے صوبائی وزیر سعید غنی سے وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں 2 ہفتوں کے اضافے اور کچھ سیکٹرز کو چھوٹ کے اعلان پر ان کے ٹویٹ سے متعلق سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کی ذاتی رائے تھی۔

پیپلزپارٹی کے رہنماء نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد اب لاک ڈاؤن کی صورتحال ختم ہوگئی، کچھ پابندیاں رہیں گی، بہت سے کاروبار کرنے کی اجازت ہوگی، سماجی دوری اور قومی سطح پر بننے والی پالیسیوں پر عمل درآمد کروائیں گے۔

علماء کی جانب سے مساجد کو عام لوگوں کیلئے کھولنے اور باجماعت نماز کرانے کے اعلان پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ علماء نے پہلے بھی تعاون کیا تھا، اب بھی ان سے بات کریں گے، ہم بھی سمجھتے ہیں کہ جب کاروبار کی اجازت دیدی تو مساجد جانے کی بھی اجازت ہونی چاہئے، جمعہ اور دیگر فرض نمازوں کیلئے ایس او پیز بنائیں گے تاکہ وباء کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

سندھ میں کرونا وائرس سے اب تک 1518 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے 35 افراد جاں بحق اور 427 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کاروباری برادری کی جانب سے 15 اپریل کو کاروبار کھولنے کے اعلان اور روکنے کی صورت میں احتجاج کے سوال پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری کی پریشانیوں کا احساس ہے، سب نے پچھلے مہینے میں بہت مشکل وقت گزارا، وفاقی حکومت نے ابھی مارکیٹ کھولنے کی اجازت نہیں دی، چند کاروباروں کو چھوٹ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں سے بھی بات کریں گے اور انہیں اعتماد میں لیں گے، جنہیں اجازت دی گئی ہے صرف وہ کاروبار کریں گے۔

صوبائی وزیر نے تمام شہریوں سے گزارش کی ہے کہ جو اقدامات لئے جارہے ہیں ان کی اپنی بہتری کیلئے ہیں، کچھ تکالیف اور مشکلات ہیں تاہم مل جل کر ان مشکلات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CORONAVIRUS, COVID-19, PAKISTAN, IRAN, CHINA, US, ITALY, FRANCE, SPAIN, HEALTH, WHO, PM, IMRAN KHAN, SAEED GHANI, SINDH, LOCKDOWN, SAMAA, 7SE8
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube