Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کامیاب جوان پروگرام:وزیراعظم نے رقم بڑھانے کی منظوری دیدی

SAMAA | - Posted: Apr 14, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 14, 2020 | Last Updated: 6 months ago
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے ناجوانوں کو کاروباری کیلئے بنائے گئے پراجیکٹ کامیاب جوان پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے منگل کے روز وزیراعظم ہاؤس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نوجوانوں کو بڑے کاروباری مواقع دینے کے لیے مزید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت رقم کی فراہمی کی زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھا دی، رقم پر واجب ادا انڑسٹ ریٹ بھی 8 فیصد سے کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی ہدایات دیں کہ حالات بہتر ہوتے ہی نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل تیز کیا جائے، پاکستان کے تمام بینکوں کو کامیاب جوان پروگرام میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مزید سہولت دیں تاکہ بڑے کاروبار کر سکیں، لاک ڈاون میں نرمی آتے ہی نوجوانوان کو کاروباری میدان میں آگے لائیں۔ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ان پر مزید سرمایہ کاری کریں گے، ملکی معیشت کو سنبھالنے میں نوجوانوں کا کردار بھی اہم ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube