Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی میں مال گاڑی سے غیرملکی چھالیہ، سگریٹ برآمد

SAMAA | - Posted: Apr 14, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 14, 2020 | Last Updated: 6 months ago

پانچ بوگیوں سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد

کراچی ميں پاکستان کسٹمز اور ريلوے پوليس نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

سٹی اسٹيشن پر کارروائی کرتے ہوئے مال گاڑی کی 5 بوگيوں سے کروڑوں روپے ماليت کی غير ملکی چھاليہ اور سگريٹ پکڑی گئی۔

سپریٹینڈنٹ کسٹمز انٹیلیجنس کراچی سکندر خانزادہ نے بتایا کہ لاہور سے کراچی آنے والی مال گاڑی میں اسمگل شدہ سامان کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ریلویز کراچی ڈویژن وزیر علی کے مطابق عملے کے ملوث ہونے کی تحقيقات کی جائيں گی۔

برآمد کی گئی چھالیہ اور سگریٹ کی مالیت کروڑوں روپے ميں بتائی جاتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube