Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

رمضان المباک: کروناکاپھیلاؤ روکنے کیلئے یکساں لائحہ عمل مرتب کرنیکافیصلہ

SAMAA | - Posted: Apr 13, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 13, 2020 | Last Updated: 7 months ago

وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور عبادات کی ادائیگی کیلئے تمام مکاتب فکر سے مل کر یکساں لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ تمام شہریوں کی صحت کا تحفظ اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کے درمیان ملاقات میں رمضان المبارک میں عبادات اور مذہبی رسومات کی ادئیگی کے دوران کروناوائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام سے متعلق معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر سے تمام فرقوں کے مذہبی رہنماؤں سے مشاورت کرکے یکساں طور پر باضابطہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں ملک بھر کیلئے یکساں لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ انہوں نے تجویز دی کہ مجوزہ لائحہ عمل اور ہدایات تمام ملک کیلئے یکساں ہونی چاہئیں، باضابطہ طور پر ایسے نتیجے پر پہنچا جائے جس سے عبادات میں خلل نہ پڑے اور وبائی مرض سے بھی مکمل تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 5 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ 90 افرد جاں بحق ہوچکے ہیں، ہزاروں مشتبہ افراد اب بھی قرنطینہ اور آئسولیشن سینٹرز میں مقیم ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ رمضان کا مہینہ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہر ممکن کوشش کی جائیگی کہ اس مہینے سے جڑے مذہبی جذبات اور جوش و خروش کو زندہ رکھا جا سکے، کرونا کے پیش نظر تمام شہریوں کی صحت کے تحفظ اور اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، کوشش کرینگے کہ بہترین لائحہ عمل مرتب کر سکیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CORONAVIRUS, COVID-19, PAKISTAN, IRAN, CHINA, US, ITALY, FRANCE, SPAIN, HEALTH, WHO, PM, IMRAN KHAN, RAMAZAN, INTERIOR MINISTER, EJAZ SHAH, NOORUL HAQUE QADRI, MINISTER FOR RELIGIOUS AFFAIR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube