Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان ہلاک

SAMAA | - Posted: Apr 10, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 10, 2020 | Last Updated: 6 months ago

لودھراں میں ٹک ٹاک بنانے کا جنون نوجوان کی جان لے گیا۔ پستول سے گولی چلانے کی ایکٹنگ میں 18 سالہ نوجوان سے سچ مچل گولی چل گی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

چک 345 ڈبلیو بی دنیاپور کا رہائشی 18 سالہ امیر حمزہ ایک مقامی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔ آج صبح دوست کو ملنے گیا اور مبینہ طور پر ٹک ٹاک بنانے کیلئے پستول کنپٹی پر رکھ کر ایکٹنگ کررہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی اور نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہے اور ابتدائی تفتیش میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے بعد معلوم ہو سکے گا کہ اصل حقائق کیا ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube