Sunday, July 5, 2020  | 13 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کرونا وائرس: ایوب میڈیکل کمپلیکس مریضوں پرتجربات کیلئے اہل قرار

SAMAA | - Posted: Apr 10, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 10, 2020 | Last Updated: 3 months ago

ٖفوٹو: ایوب میڈیکل کمپلیکس

امریکی قومی ادارہ صحت نے ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس کو کرونا وائرس کے علاج کےلیے مریضوں پر تجربات کرنے کےلیے اہل قرار دے دیا۔

ایوب میڈیکل کمپلکس انتظامیہ نے درخواست کی تھی کہ ہمیں ان تجربات کےلیے رجسٹر کیا جائے جسے منظور کر لیا گیا۔ ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد کی 20 رکنی ٹیم یہ کام سرانجام دے گی۔

دنیا میں کرونا وائرس کا علاج اور ویکسین تاحال دریافت نہیں ہوسکی ہے اور اب تک متعدد ممالک میں ویکسین کی تیاری کا عمل بھی جاری ہے۔

ایوب میڈیکل کمپلیکس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستانی ماہرین کی قابلیت کے اعتراف میں دوا کا تجربہ کرنے کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ 25، 25 مریضوں کے تین گروپ بنائے جائیں گے جن میں سے ایک گروپ کو 2 ادویات ایتھرومائسین اور کلورو کوئین دی جائیں گی جبکہ دوسرے گروپ کے مریضوں پر ایک دوا کلوروکوئین کا تجربہ کیا جائے گا۔

ڈاکٹر عمر فاروق کے مطابق تیسرے گروپ میں شامل مریضوں پر روایتی طریقہ علاج اختیار کیا جائے گا۔ مریضوں کو ان کی صحت، عمر اور مرض کی شدت کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا تاہم عارضہ قلب یا دوسرے بڑے مرض میں مبتلا شخص پر تجربہ نہیں ہوگا۔

ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ تینوں گروپ سے حاصل کردہ نتائج امریکی ادارہ برائے قومی صحت کو بھجوائے جائیں گے جبکہ ایف ڈی اے کی منظوری کے بعد کرونا کی دوا دنیا کو میسر آنے کی امید کی جا سکتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube