Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ملتان میں رقوم کی تقسیم کےدوران بھگدڑ، خاتون چل بسی

SAMAA | - Posted: Apr 10, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 10, 2020 | Last Updated: 6 months ago

فوٹو: آن لائن

ملتان میں کفالت احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئیں۔

قاسم پور کالونی کے ہائی اسکول میں ناقص اقدامات کے باعث امدادی رقوم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے کا واقعہ پیش آیا۔

جائے واقعہ پر موجود ایک خاتون نے بتایا کہ دروازے کو دھکا لگنے کے باعث ایک خاتون زمین پر گرکر ہجوم کی زد میں آگئی جس سے اسکی جان چلی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق خواتین صبح 4 بجے سے پہلے یہاں آگئیں جبکہ پولیس اہلکار باہر موجود تھے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین کو 12 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube