ہوم   > پاکستان

کراچی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

SAMAA | - Posted: Apr 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Apr 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago

واقعہ موبائل فون نہ دینے پر پیش آیا

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد ميں لاک ڈاؤن کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق موبائل فون نہ دینے پر نجی یونیورسٹی کے طالب علم کو قتل کیا گیا جس کی شناخت حسنين کے نام سے ہوئی۔

اہلخانہ کے مطابق حسنین نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں گھر کے باہر گاڑی میں دوست کے ساتھ بیٹھا تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان آئے اور موبائل فون مانگا۔ مزاحمت پر گولی چلائی گئی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے خول ملا ہے جس کی فارنزک کرائی جائے گی۔

مقتول نجی یونیورسٹی سے ایم بی اے کر رہا تھا۔ گاڑیوں کی خرید و فروخت کرکے اپنی پڑھائی کا بوجھ بھی خود اٹھا رہا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube