ہوم   > پاکستان

پاکستان: ڈاکٹرز، طبی عملے کے 138ارکان میں کروناوائرس کی تصدیق

SAMAA | - Posted: Apr 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اسلام آباد کے پمز اسپتال کا ایک منظر۔ فوٹو : آن لائن

پاکستان میں اب تک ڈاکٹرز اور طبی عملے کے 138 ارکان کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ صوبہ سندھ میں متاثر ہوا۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کے 138 ارکان کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، سندھ میں سب سے زیادہ 85 ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

 مزید جانیے : کراچی میں کرونا وائرس سے ڈاکٹر جاں بحق

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے 25، پنجاب کے 12، خیبرپختونخوا کے 7 اور اسلام آباد کے 5 ڈاکٹرز و طبی عملے کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی طبی عملے کا ایک ایک رکن کرونا وائرس سے متاثر ہوا۔

کراچی میں پیر کو ڈاکٹر عبدالقادر سومرو بھی کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے، اس سے قبل گلگت بلتستان میں بھی ایک ڈاکٹر مہلک مرض سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، دونوں ڈاکٹرز مریضوں کے علاج کے دوران  وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں کروناوائرس سے متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد 15 ہوگئی

پاکستان بھر میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ مناسب حفاظتی لباس اور سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایت کررہا ہے، پیر کو کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے اس حوالے سے احتجاج بھی کیا تھا، جس کے بعد کئی گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں تاہم، چند گھنٹوں بعد انتظامیہ نے مذاکرات کے بعد ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کرلئے تھے اور گرفتار ڈاکٹرز کو رہا کردیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CORONAVIRUS, COVID-19, PAKISTAN, IRAN, CHINA, US, ITALY, FRANCE, SPAIN, HEALTH, WHO, PM, IMRAN KHAN, HEALTH WORKERS, PARAMEDICAL STAFF, DOCTORS
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube