Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

بنوں:سرکاری امدادمیں رشتہ داروں کے نام ڈالنے پر13 ملازمین معطل

SAMAA | - Posted: Apr 9, 2020 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 9, 2020 | Last Updated: 10 months ago

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں غیر مستحق افراد اور رشتے داروں کو شامل کرنے پر 6 اساتذہ سمیت 13 سرکاری ملازمین کو معطل کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر بنوں نے دیہاڑی دار مزدوروں کا ڈیٹا جمع کرنے کے لئے ویلج کونسل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی تھیں جن میں ویلج کونسل کے سیکرٹریز اور سرکاری ٹیچرز شامل تھے۔

متعدد مقامات پر کمیٹی کے ارکان نے مستحقین کی جگہ اپنے رشتہ داروں کو اور صاحب استطاعت افراد کو احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شامل کیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے چھ سیکرٹریز اور ایک پٹواری کو معطل کردیا اور اساتذہ کے خلاف کارروائی کیلئے محکمہ تعلیم کو سفارش کی۔

اس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بنوں نے چھ اساتذہ کو معطل کرکے باقاعدہ ان کی معطلی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube