Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کرونا ٹیسٹ کی مشین ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد کےحوالے

SAMAA | - Posted: Apr 9, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 9, 2020 | Last Updated: 3 months ago

اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے  کرونا ٹیسٹ کی مشین پی سی آر ایم ڈی/ ڈین ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد کے حوالے کردی ہے۔

کرونا وائرس کے ٹیسٹ کےلیے بائیو سیفٹی کیبینٹ پہلے ہی ایوب میڈیکل کمپلیکس پہنچ چکی ہے۔ اس سے قبل ہزارہ ڈویژن کے8  اضلاع کے ٹیسٹ پشاور اور اسلام آباد بھیجے جاتے تھے اور رپورٹ آنے میں 3 سے 4 دن لگتے تھے۔

پشاور کے بعد سرکاری سطح  پر خیبر پختونخوا میں دوسری مشین ہوگی۔ایوب میڈیکل کمپلکس کی ترجمان عنبر ملک کے مطابق اب ایک دن میں رپورٹ مل جائے گی،ایک دن میں 300 سے 400 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل ہوگی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ یہ مشین 2 روز میں کام شروع  کردے گی اور اس سے وائرس سے متاثرہ افراد کے بارے میں جلد آگاہی حاصل ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube