ہوم   > پاکستان

وزیراعظم کوئٹہ پہنچ گئے،بولان میڈیکل اسپتال کا دورہ

SAMAA | - Posted: Apr 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعظم اجلاس کی صدارت بھی کرینگے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر اور زبیدہ جلال بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

کوئٹہ آمد پر وزیراعظم عمران خان کا گورنر امان اللہ یاسین زئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دیگر وزرا بھی موجود تھے۔

کوئٹہ آمد پر وزیراعظم ایئرپورٹ سے بولان میڈیکل اسپتال روانہ ہوئے۔ جہاں انہیں کرونا وائرس سے متعلق صوبائی حکمت عملی اور اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے قرنطینہ اور آئیسولیشن واردز کا بھی دورہ کیا۔

وزیراعظم سے صوبائی کابینہ اور پارٹی اراکین کی ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل ہیں۔

ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ سے ملاقات میں کرونا کی صورت حال پر اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جب کہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو بھی متوقع ہے

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube