لاہور میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کرونا سے بچاؤ کےلیے جراثیم کش اسپرے کیا جا رہا ہے۔
جراثیم کش اسپرے سے شہر کی مختلف عمارتوں کو ڈس انفیکٹ کیا جانے گا۔
سماء سے خصوصی گفتگو میں فوکل پرسن عمران نے بتایا کہ 19 مارچ سے اسپرے کا کام کیا جا رہا ہے جو کہ مسلسل جاری ہے۔ اس کام کےلیے ہم 0.5 فیصد سوڈیم کلورائیڈ کا استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے مساجد اور پارکس سمیت لاہور کا تقریباً 90 فیصد حصہ اور اسکے ساتھ ساتھ 408 کلو میٹر کا علاقہ مکمل کر لیا ہے۔ چھوٹی بڑی مارکیٹیں اور اسپتالوں کو بھی ڈس انفیکٹ کیا گیا۔
اسپرے کا اثر تقریباً 24 سے 48 گھنٹے تک رہتا ہے جس کے بعد دوبارہ اسپرے کیا جاتا ہے۔