ہوم   > پاکستان

نوازلیگ نے چینی پرسبسڈی کیوں دی، رانا ثناء اللہ کاجواب

SAMAA | - Posted: Apr 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago

سماء ٹی وی سے گفتگو

پاکستان میں چینی بحران اور قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ اس کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیراعظم کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں مگر جہانگیر ترین اور ان کے حامیوں کا موقف ہے کہ سبسڈی لینا غیرقانونی نہیں ہے، انہوں نے نواز شریف کے دور میں بھی سبسڈی حاصل کی۔

سماء ٹی وی کے پروگرام میں ندیم ملک سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے بھی یہی موقف دہرایا کہ مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی نے چینی پر اس سے زیادہ سبسڈی دی ہے۔ ان سے سوال کیوں نہیں ہوا۔

اس کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سبسڈی لینا یا دینا کوئی جرم نہیں۔ یہ حکومتی پالیسی ہے۔ اگر اضافی چینی پر سبسڈی دے کر برآمد نہیں کریں گے تو پاکستان میں چینی کا ذخیرہ بڑھ جائے گا۔ اگلے برس ملیں مزید چینی نہیں بنائیں گی۔ اس کے نتیجے میں کاشت کاروں کا گنا ضائع ہوگا۔

رانا ثناء نے کہا کہ مسئلہ یہاں پیدا ہوا کہ جب آپ کے پاس چینی اپنی ضرورت سے اضافی نہیں تو پھر اس کو برآمد کرنے کی اجازت کیوں دی گئی۔ مسلم لیگ نواز نے اضافی چینی برآمد کی تھی۔ اس لیے پاکستان میں بحران نہیں آیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube