ہوم   > پاکستان

سندھ:کرونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 280 ہوگئی،وزیراعلیٰ

SAMAA | - Posted: Apr 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago

نئے کیس 50، مزید 2 اموات، کل متاثرین1036

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بدھ کو کرونا وائرس سے متاثرہ 11 مزید افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد شفا یاب مریضوں کی کل تعداد 280 ہوگئی۔

اپنے یومیہ ویڈیو پیغام میں عوام کو صوبے میں کرونا کی تازہ ترین صوتحال سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 مریض سامنے آئے ہیں اوربدھ کو کرونا کے خلاف جنگ میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،اس طرح اب تک اس وبا کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 20 ہوگئی۔

مرادعلی شاہ نے بتایا کہ حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 758 ٹیسٹ کئے ہیں جس کے بعد اب تک ہونے والے ٹیسٹوں کی کل تعداد 10981 ہوگئی تاہم حکومت ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے آگاہ کیا کہ 24 گھنٹوں کے دوران جو 758 مزید ٹیسٹ کئے گئے اس سے 50 نئے کیس سامنے آئے جس کے بعد سندھ میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1036 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 382 مریض گھروں میں آئیسولیشن میں ہیں، 97 حکومتی آئیسولیشن سینٹرز میں جبکہ 257 متاثرہ افراد حکومتی اور پرائیویٹ اسپتالوں میں ہیں۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاط کریں اور اس وائرس سے بچنے میں خود اپنی مدد بھی کریں۔

شب برات کے موقع کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مبارک شب اپنے گھروں میں رہتے ہوئے دنیا سے چلے جانے والے اپنے پیاروں اور ملک و قوم کیلئے دعائیں کریں۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے ایک بار پھرعوام سے اپیل کی کہ سماجی دوری اختیار کریں اور گھروں میں رہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube