کروناوائرس: پارہ چنار میں شب برأت کے موقع پر کرفیونافذ

SAMAA | - Posted: Apr 8, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 8, 2020 | Last Updated: 1 year ago

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ضلع کرم، پارہ چنار میں شب برأت کے موقع پر کرفیو نافذ کردیا گیا، خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے صوبائی حکومتیں مختلف علاقوں میں اقدامات سخت کررہی ہیں، کوہاٹ ڈویژن کے ضلع کرم کے علاقے پارہ چنار میں آج (بدھ 8 اپریل) شام 5 بجے سے کرفیو نافذ کردیا گیا، جس کا مقصد کسی بھی طرح کے اجتماعات کو روکنا ہے۔س

اس سے قبل علاقے میں جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا تھا، تاہم اب پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے پارہ چنار بازار میں گشت کے دوران کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا، جس میں کہا جارہا ہے کہ شب برأت کی مناسبت سے علاقے میں شام 5 بجے سے کل تک کرفیو نافذ رہے گا۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پشتو زبان میں اعلانات کئے جارہے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4200 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 60 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں اب تک 527 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، صوبہ بھر میں مہلک مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہے، سیکڑوں افراد اب بھی قرنطینہ اور آئسولیشن سینٹرز میں مقیم ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
CORONAVIRUS, COVID-19, PAKISTAN, IRAN, CHINA, US, ITALY, FRANCE, SPAIN, HEALTH, WHO, PM, IMRAN KHAN, KP, PARA CHINAR, KOHAT, CURFEW, SHAB E BARAAT,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube