ہوم   > پاکستان

کےایم سی کےزیرِانتظام تمام قبرستان لاک ڈاؤن کی وجہ سےبند

SAMAA | - Posted: Apr 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago

مئیر کراچی وسیم اختر نے اعلان کیا ہے کہ کے ایم سی کے زیرِ انتظام تمام قبرستان لاک ڈاؤن کی وجہ سے آج بند رہیں گے۔

بدھ کو مئیر کراچی وسیم اخترنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں پر ہی عبادات کا اہتمام کریں،شب برات کے حوالے سے قبرستانوں کے باہرکسی قسم کے اسٹال لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مئیرکراچی نے مزید کہا کہ قبرستانوں کو حفاظتی اقدامات اور شہریوں کے بہتر مفاد میں بند کیا گیا ہے، کسی شہری کے انتقال کی صورت میں چند قریبی رشتے داروں کے ساتھ تدفین ہوسکتی ہے۔

وسیم اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ شبِ برات کے موقع پر اہلیانِ کراچی اللہ کےحضور کرونا وائرس سے حفاظت کی دعائیں کریں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube