Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

سعد رفیق کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور

SAMAA | - Posted: Apr 8, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 8, 2020 | Last Updated: 6 months ago

لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کر لی۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے خدشات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا۔

عدالت نے سعد رفیق کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے خواجہ برادران کے خلاف کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سب رجسٹرار عزیز بھٹی ٹاؤن اور قیصر امین بٹ کو شہادت کے لیے طلب کرلیا۔

احتساب عدالت کے باہر سعد رفیق کے بھائی اور رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سلمان رفیق نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھا کے لیے جو اقدامات کرنے چاہئیے تھے وہ حکومت نے نہیں کیے۔ شہباز شریف نے ڈینگی کے خلاف بڑی عوام کے ساتھ ملکر جنگ لڑای، آٹا چینی کی رپورٹ پر حکومت نے ایک وزیر کو قربانی کا بکرا بنایا ہے۔

سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے لیے جو اقدامات کرنے چاہیے تھے وہ حکومت نے بروقت نہیں کیے، شہباز شریف نے ڈاکٹرز کو اپنی طرف سے 10 ہزار کٹس اور ماسک فراہم کیے سندھ حکومت کی تعریف کرتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بروقت اقدامات کرکے اپنے وسائل میں عالمی وباء سے لڑ رہی ہے

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube