ہوم   > پاکستان

پاک فوج کا وزیرستان اور مہمند میں آپریشن،بھارتی کمپنیوں کی ادویات برآمد

SAMAA | - Posted: Apr 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پاک فوج نے شمالی وزیرستان اور مہند کے علاقوں میں کامیاب آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک، جب کہ ان کے قبضے سے دہشتگردی کا سامان برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھارتی کمپنیوں کی تیار شدہ ادویات اور انتہاء پسندی سے متعلق مواد، بارودی سرنگیں اور نائٹ ویژن آلات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر سیکیورٹٰ فورسز کے آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ مستند خفیہ معلومات کی بنیاد پر ضلع شمالی وزیرستان کے گاؤں ادل خیل میں بھی آپریشن کیا گیا۔

ادل خیل گاؤں میں چار دہشت گردوں کو مار گرایا گیا، جب کہ بڑی تعداد میں اسلحہ، گولا بارود برآمد کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشنز میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube