ہوم   > پاکستان

کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کی سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال ختم

SAMAA | - Posted: Apr 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago

گزشتہ روز ڈاکٹرز کی جانب سے مکمل ہڑتال کی گئی

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال ختم کرکے سروسز بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یاسراچکزئی نے صوبائی وزیر زمرک اچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کرونا وائراس کا شکار ہو رہے ہیں۔ہمیں ابھی تک حفاظتی کٹس فراہم نہیں کی گئیں لیکن ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ڈاکٹروں اور اسٹاف کے مسائل حل ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ہم نے حکومتی کمیٹی پر اعتماد کیا ہے اس لیے ینگ ڈاکٹرز نے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال ختم کرکے سروسز بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز خطرناک وائرس سے جنگ لڑنے کےلیے فرنٹ لائن پر ہیں، ان کے جائز مطالبات ہیں جسے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے پورا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو یقین دہانی کرائی ہے تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کےخلاف اور اسپتالوں میں فراہم کی گئیں غیر معیاری سامان فراہم کیے جانے کی تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا وفاقی حکومت اور پاک فوج کی طرف سے امدادی سامان آرہا ہے، ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹس فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ بھرپور طریقے سے عوام کی خدمت کرسکیں۔

واضح رہے گزشتہ روز کوئٹہ کے ینگ ڈاکٹرز پر پولیس کے لاٹھی چارج اور گرفتاری کےخلاف پی ایم اے اور ینگ ڈاکٹرز نے سرکاری اسپتالوں میں مکمل ہڑتال کی تھی اور ینگ ڈاکٹرز نے حکومت کی جانب سے رہائی کے احکامات کو مسترد کرتے ہوئے رات تھانوں میں گزاری تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube