Tuesday, September 22, 2020  | 3 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کے پی میں ہزار سے زائد تبیلغی جماعت کے افراد موجود ہیں،اجمل وزیر

SAMAA | - Posted: Apr 8, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 8, 2020 | Last Updated: 6 months ago

تبیلغی افراد دیگر ممالک کے لوگ بھی ہیں

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے میں 5000 سے زائد تبیلغی جماعت کے افراد موجود ہیں، جن کی نگہداشت کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور میں منگل کے روز پریس کانفرنس سے خطاب میں مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ان تبیلغی جماعت کے افراد کی نگہداشت کے لئے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 70 فیصد کا تعلق دوسروں صوبوں سے ہے۔

مشیر اطلاعات نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ تبیلغی حضرات میں 310 دیگر ممالک کے لوگ بھی شامل ہیں۔ وہ ہمارے مہمان ہیں، ان کو مکمل عزت دی جائے گی۔

مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ کو انہیں سہولتیں دینے کی ہدایت کی ہے۔ تمام حضرات کے ٹیسٹ کے بعد انہیں رخصت کیا جائے گا۔ اب تک چند تبیلغی حضرات کے ٹسٹ پازیٹو آئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube