ہوم   > پاکستان

سندھ حکومت کاصوبے میں لاک ڈاؤن سخت کرنے کاحکم

SAMAA | - Posted: Apr 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سڑکوں اورشہری علاقوں میں ٹریفک کے رش اور لوگوں کی موجودگی کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ سندھ میں ابتدائی 7 روز والا لاک ڈاؤن چاہیے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والی تین فیکٹریاں سیل کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ترجمان کراچی پوليس نے بتایا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرکارروائیاں جاری ہیں۔ شہر میں اب تک گرفتار افراد کی تعداد1869ہوگئی ہے۔ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کیخلاف655مقدمات درج ہیں۔

ادھر کراچی اليکٹرونکس مارکيٹ اينڈ ڈيلرز ايسوسی ايشن کے صدر محمد عرفان نے کہا ہے کہ 22 دن سے تمام مارکيٹيں بند ہيں،14 اپريل تک مارکيٹيں بند رکھنے پابند ہيں۔

اس کےعلاوہ نجی اسپتالوں کے مالکان اور چیف ایگزیکٹو افسران اور ملک کے سرکردہ ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں توسیع کی اپیل کی ہے، بصورت دیگر کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube