ہوم   > پاکستان

سول ایوی ایشن اور پالپا کے درمیان مذاکرات کامیاب

SAMAA | - Posted: Apr 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago

سول ایوی ایشن حکام اور پالپا کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ ہوگیا، پی آئی اے کپتانوں اور عملے کو حفاظتی کٹس مہیا کرے گا جبکہ طیاروں کی ڈس انفیکشننگ سمیت دیگر اقدامات بھی کئے جائیں گے۔

سیکریٹری سول ایوی ایشن اور پائلٹس کی تنظیم پالپا کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں حفاظتی اقدامات سے متعلق تحریری معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے کے تحت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کپتانوں اور عملے کو حفاظتی کٹس مہیا کرے گی، طیاروں کی ڈس انفکیشننگ سمیت دیگر سامان بھی مہیا کیا جائے گا۔

معاہدے کے مطابق کپتان طیارے کی ڈس انفیکشننگ کو خود مانیٹر کرے گا، ڈس انفیکشن کرنیوالے عملے کی نگرانی کو پی آئی اے خود تربیت دے گی اور سی اے اے ایئر وردی نینس کا انسپکٹر ہر طیارے کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ دے گا۔

مزید جانیے : پی آئی اے نے کنٹريکٹ پائلٹس کو ہائر کرليا

معاہدے میں یہ بھی طے پایا ہے کہ اگر طیارے کا کپتان ڈس انفیکشننگ سے مطمئن نہیں تو طیارہ نہیں اڑایا جائے گا، کپتان کی تسلی کے بعد اگر جہاز میں کوئی مسئلہ نکل آتا ہے تو پی آئی اے انتظامیہ کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا۔

پالپا کے نائب صدر کیپٹن بجارانی اور ڈائریکٹر پی آئی اے ایئر کموڈور جواد ظفر نے معاہدے پر دستخط کئے، جس کے مطابق اگر کوئی کپتان جہاز میں کورونا س متعلق سیفٹی پر مطمئن نہیں تو تحریری طور پر انتظامیہ کو آگاہ کرے گا۔

دوسری جانب اس سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے پائلٹس کی کمی کے باعث کنٹریکٹ پائلٹس کے ذریعے اپنی پرواز برطانیہ روانہ کی، کیبن کریو کو وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس فراہم کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز نے مسافروں کا طبی معائنہ کيا اور مسافروں کو ماسک بھی دیئے گئے جبکہ اڑان بھرنے سے پہلے جہاز ميں اسپرے کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CORONAVIRUS, PIA, PALPA, CAA, PILOTS, SAFETY KITS, HEALTH, WHO,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube