Sunday, August 9, 2020  | 18 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

کراچی: کرونا وائرس سے ڈاکٹر جاں بحق

SAMAA | - Posted: Apr 6, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 6, 2020 | Last Updated: 4 months ago


کراچی میں کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنیوالے ڈاکٹر عبدالقادر سومرو مہلک مرض کا شکار ہو کر انتقال کرگئے۔

گلشن حدید کے معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹر عبدالقادر سومرو پاکستان اسٹیل ملز میں چیف میڈیکل آفیسر بھی رہ چکے ہیں، وہ مریضوں کے علاج میں مصروف تھے، اسی دوران 2 اپریل کو ان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس پر انہیں انڈس اسپتال میں داخل کرکے آئیسولیشن میں رکھا گیا تاہم وہ دوران علاج جانبر پیر کو انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ انہوں نے الخدمت اسپتال میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیئے خصوصی وارڈ بھی تیار کیا، جس میں 3 وینٹی لیٹرز نصب کئے گئے تھے۔

ڈاکٹر عبدالقادر سومرو پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کے سابق صدر، الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کے سابق ایم ایس، الخدمت اسپتال تھرپارکر کے موجودہ ایم ایس تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CORONAVIRUS, COVID-19, PAKISTAN, IRAN, CHINA, US, ITALY, FRANCE, SPAIN, HEALTH, WHO, PM, IMRAN KHAN, PUNJAB, CM, USMAN BUZDAR, AL-KHIDMAT FOUNDATION, KARACHI, DOCTOR, ABDULQADIR SOMRO,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube