ہوم   > پاکستان

پنجاب: اسکول فیس میں 20فیصد رعایت، ماہانہ وصولی کی اجازت

SAMAA | - Posted: Apr 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago



پنجاب حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کی 2 ماہ کی چھٹيوں کی فيس ميں 20 فیصد رعایت کا اعلان کرديا، نجی ادارے 2 ماہ کی یکمشت فیس بھی نہیں لیں گے۔ پرائيويٹ اسکولز ايسوسی ايشن کے صدر کا کہنا ہے کہ حکومت فيصلہ واپس لے يا اسکولوں کو سبسڈی فراہم کرے۔

کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کے باعث پنجاب حکومت نے بڑا فيصلہ کرتے ہوئے نجی تعليمی اداروں ميں زير تعليم بچوں کے والدين کیلئے ريليف کا اعلان کرديا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ دو ماہ کی تعطيلات کی فيس ميں 20 فيصد کمی کردی گئی ہے جبکہ فيس يکشمت کی بجائے ايک، ايک ماہ کی لی جاسکے گی۔

<blockquote class=”twitter-tweet”><p lang=”ur” dir=”rtl”>ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے<br><br>اس دوران سکولوں کو تمام اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی سکول کو ٹیچرز یا سٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی</p>&mdash; Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) <a href=”https://twitter.com/UsmanAKBuzdar/status/1247069181339729921?ref_src=twsrc%5Etfw”>April 6, 2020</a></blockquote> <script async src=”https://platform.twitter.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script>

وزيراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے ٹويٹ ميں کہا کہ نجی تعليمی اداروں کو اپنا اسٹاف نکالنے اور تنخواہ ميں کسی قسم کی کٹوٹی کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

پرائيويٹ اسکول ايسوسی ايشن کے صدر کاشف مرزا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہيں ابھی تک تحريری طور پر کوئی نوٹيفيکشن موصول نہيں ہوا، ليکن ايسا کوئی بھی فيصلہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزری ہے، حکومت اس فيصلے کو فوری طور پر واپس لے۔

دوسری جانب والدين کا کہنا ہے کہ فيسوں ميں 20 فيصد ريليف بہت کم ہے، حکومت اسکولوں کو کم از کم 50 فيصد کم فيسيں لينے کا پابند بنائے۔

پنجاب میں کرونا وائرس سے اب تک 1816 افراد متاثر جبکہ 15 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں، مختلف شہروں میں جزوی لاک ڈاؤن ہے، لوگوں کے اجتماع پر مکمل پابندی ہے، اسکول، پارکس، سنیما، شادی ہالز مکمل طور پر بند ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CORONAVIRUS, COVID-19, PAKISTAN, IRAN, CHINA, US, ITALY, FRANCE, SPAIN, HEALTH, WHO, PM, IMRAN KHAN, PUNJAB, CM, USMAN BUZDAR, SCHOOL FEE, PRIVATE SCHOOL, VACCATION,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube