ہوم   > پاکستان

وفاقی کابینہ میں ردوبدل، خسروبختیار سے غذائی تحفظ کاقلمدان واپس

SAMAA | - Posted: Apr 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کردیں، خسرو بختیار سے وزارت غذائی تحفظ کا قلمدان واپس لے کر سید فخر امام کو سونپ دیا گیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے خسرو بختیار سے وزارت غذائی تحفظ کا قلمدان واپس لے کر انہیں اقتصادی امور کا وفاقی وزیر بنا دیا، حماد اظہر کو وزارت اقتصادی امور سے ہٹا کر وزارت صنعت کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر وفاقی وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا، ان کی جگہ متحدہ کے ہی امین الحق کو آئی ٹی کا وزیر بنایا گیا ہے۔

وزیراعظم نے اعظم سواتی کو وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات جبکہ بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کردیا۔

وزیراعظم کے مشیر اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب اور ہاشم پوپلزئی کو وفاقی سیکریٹری برائے غذائی تحفظ کے عہدے سے ہٹادیا گیا، ان کی جگہ عمر حمید کو وفاقی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

جہانگیر ترین اور مسلم لیگ ق کے مونس الٰہی چینی اور آٹے کے بحران میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں شامل تھے جبکہ خسرو بختیار کے ایک رشتہ دار کا نام بھی اس فہرست کا حصہ تھا۔

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل واجد ضیاء کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی کی 32 صفحات پر مشتمل چینی اور آٹے کے بحران سے متعلق رپورٹ گزشتہ روز منظر عام پر آئی تھی۔

چینی اور آٹے کے بحران کے ذمہ داروں کے نام سامنے آنے پر اپوزیشن کی جانب سے ان کیخلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل جہانگیر ترین کو بھی حکومت کی زرعی ٹاسک فورس کی قیادت سے ہٹائے جانے کی تجاویز کی بھی اطلاعات تھیں تاہم حکومتی رکن نے ٹویٹر پر ایسی خبروں کی تردید کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی ٹاسک فورس کے چیئرمین نہیں رہے۔

عوامی عہدہ نہ ہونے کے باوجود جہانگیر ترین حکومت کی اعلیٰ سطح کے اجلاسوں میں شرکت کرتے رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PTI, IMRAN KHAN, KHUSRO BAKHTIAR, CABINET, RESHUFFLE, MQM, KHALID MAQBOOL SIDDIQUI, SUGAR, FLOUR, CRISIS, ECONOMY, CORRUPTION
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube