ہوم   > پاکستان

بلوچستان: حادثات، واقعات میں چار افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Apr 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Apr 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بلوچستان میں حادثات اور واقعات کے دوران چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ضلع خضدار کے علاقے زاوہ کے قریب دو گاڑیاں تیز رفتاری کی وجہ سے آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک سے نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے شناخت کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

صحبت پور کے علاقے پولیس درویش موری میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ذاکر گاجانی، ارضی گاجانی اور امداد گاجانی موٹرسائیکل پرسوار ہوکر قریبی گاؤں جارہے تھے کہ ان کی موٹر سائیک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پرڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کیا گیا جہاں تینوں زخمیوں کی حالت تشیویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تخریب کاروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube