ہوم   > پاکستان

کراچی ضلع وسطی میں لکویڈ اسپرے مہم کا آغاز

SAMAA | - Posted: Apr 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago

میئر کراچی وسیم اختر نے ضلع وسطی میں لکویڈ اسپرے مہم کا آغاز کر دیا۔

میئر کراچی نے فائر بریگیڈ کی گاڑی خود چلاتے ہوئے علاقے میں اسپرے کیا۔ سہراب گوٹھ سے واٹر پمپ تک سڑکوں کے دونوں جانب اسپرے کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہر میں جراثیم کش اسپرے اور لکویڈ اسپرے کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے گا جس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ فوڈ اسٹریٹ، کھانے پینے کی دکانوں اور مصروف علاقوں میں اسپرے کرنا ضروری ہے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سڑکوں کے اطراف فٹ پاتھوں اور دکانوں کے سامنے کیے جانے والے اسپرے سے جراثیم ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہری لاک ڈاؤن کامیاب کریں تاکہ اس مشکل وقت سے نکل سکیں۔ شہری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اور گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں کیونکہ زندگی قیمتی ہے اس لیے اپنے اور خاندان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کرونا وائرس سے متاثر ہے تاہم کراچی میں اب تک صورتحال قابو میں ہے۔ شہریوں کے تعاون کے بغیر کوئی بھی مہم کامیاب نہیں ہو سکتی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube