Wednesday, September 23, 2020  | 4 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا تیارکردہ سینیٹائزنگ گیٹ اسپتال میں نصب

SAMAA | - Posted: Apr 6, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 6, 2020 | Last Updated: 6 months ago

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنی ورکشاپ میں سینیٹائزنگ گیٹ تیار کر کے ڈی ایچ کیو اسپتال کے داخلی راستے پر نصب کر دیا۔

گیٹ سے گزرنے والے جراثیم کش سپرے کے بعد اندر داخل ہو سکیں گے۔

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر زاہد کاظمی کا کہنا ہے کہ یہ اپنے محکمے کا ڈیزائن کردہ ہے جسے بےنظیر بھٹو شہید ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں لگایا ہے۔

ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ مزید بنا کر ایوب میڈیکل کمپلکس اور دیگر اسپتال کو دیں گے۔ سینیٹائزنگ گیٹ سے گزرنے والے مریضوں پر سپرے ہوگا جس سے انفکشن کم ہوگا۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس سے کلورین کا سپرے ہوگا جس سے وائرس کے پھلنے میں کمی ہوگی کیونکہ عام آدمی کو نہیں معلوم کیسے کرونا سے بچنا ہے۔

جی ڈی اے نے سینیٹائزنگ گیٹ کا ڈیزائن خود تیار کرکے اپنی ورکشاپ میں بنوایا جس پر 70ہزار روپے کے اخراجات آئے۔ اتنی کم قیمت پر اب تک کسی نے سینیٹائزنگ گیٹ تیار نہیں کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube