ہوم   > پاکستان

راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے باعث جرائم کی شرح صفر

SAMAA | - Posted: Apr 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago

راولپنڈی میں جگہ جگہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی کے باعث جرائم کی شرح صفر ہوگئی۔

لاک ڈاؤن کے باعث راولپنڈی میں 2 ہفتوں کے دوران جرائم کی شرح صفر پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں 24 مارچ سے اب تک چوری، ڈکیتی یا رہزنی کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں جرائم کی شرح میں لاک ڈاؤن سے پہلے ہی کمی آنا شروع ہوگئی تھی جبکہ لاک ڈاؤن کے بعد جرائم پیشہ عناصر پر پولیس کی دھاک بیٹھ گئی۔

ایس پی راول ڈویژن رائے محمد مظہر کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن سے پہلے ہی 70 سے 80 فیصد جرائم راولپنڈی میں کم ہوچکا تھا۔

لاک ڈاؤن کے دوران وارداتیں نہ ہونے کی ایک وجہ بازاروں کی بندش اور شہریوں کا گھروں تک محدود ہونا بھی ہے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کو کوئی ہدف ہی نہیں ملتا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube