ہوم   > پاکستان

پنجاب میں صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت مل گئی

SAMAA | - Posted: Apr 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago

حفاظتی اقدامات کیساتھ 8اقسام کی صنعتیں کھلیں گی

حکومت پنجاب نے 8 صنعتوں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے دی۔

محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 117 کارخانوں کو حفاظتی اقدامات کےساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے جس میں ٹیکسٹائل، لیدر اور آٹو پارٹس سمیت دیگر فیکٹریاں شامل ہيں۔

اسکے علاوہ گوشت اور فوڈ پراسسنگ کا کام بھی دن رات چلے گا۔

دوسری طرف اشیائے خورونوش کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے کےلیے قومی شاہراہوں پر لاک ڈاؤن میں بھی نرمی کر دی گئی ہے۔

ٹرک ڈرائیورز کےلیے ہوٹلز، آئل ڈپو اور آٹو ورکشاپس کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ان پوائنٹس کو کھولنے کا مطالبہ گڈز ٹرانسپورٹ ايسوسی ايشن کی طرف سے کيا گيا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube