ہوم   > پاکستان

لاہور:راشن کیلئےآنےوالےافراد کومایوسی کا سامنا

SAMAA | - Posted: Apr 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اين جی او نے اشتہار لگا کر يہاں بلايا تھا

لاہور ميں گورنر ہاؤس کے باہر راشن کی اميد ميں آنے والے شہريوں کوخالی ہاتھ واپس جانا پڑگيا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ اين جی او نے اشتہار لگا کر يہاں بلايا تھا مگر ان کا کوئی نمائندہ نہيں آيا۔

اتوار کو گورنر ہاؤس کے مرکزی گیٹ کے باہر صبح سويرے راشن لینے کےلیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ايک اين جی او نےاعلان کرکے  صبح آٹھ بجے  یہاں راشن کی تقسیم کے لیے بلایا تھا  مگر اس تنظيم کوئی نمائندہ يہاں نہيں پہنچا۔

صورتحال قابو سے باہر ہوتا دیکھ کر لوگوں کو منتشر کرنے کےليے گورنر ہاؤس پر تعينات پوليس اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی ۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے خصوصاً دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہوا ہے۔ مستحق افراد کےليے وفاقی و صوبائی سطح پر امدادی پیکجز کا اعلان تو کیا گیا ہے ،مگر معاملہ ابھی تک اسکروٹنی کے مرحلے ميں ہے،جس کی وجہ سے عوام پریشان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube