ہوم   > پاکستان

لاک ڈاؤن اور ضروری فیصلے کہیں اور سے نہیں ہوتے،شیخ رشید

SAMAA | - Posted: Apr 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کرونا وائرس عالمی جنگ سے بھی بڑا مسئلہ ہے

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس عالمی جنگ سے بھی بڑا مسئلہ ہے،لاک ڈاؤن اور ضروری فیصلے کہیں اور سے نہیں ہوتے  بلکہ سب ہی لائن اور لینتھ میں ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 14 اپریل تک پتہ چل جائے گا کہ کرونا بڑھے گا یا نہیں۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان ریلوے کو ہر ہفتہ ایک ارب بیس کروڑکا نقصان ہو رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی اجازت پر 20 ٹرینیں چلائیں گے، 15 اپریل کو مخصوص ٹرینیں اسپیشل سیٹس کے ساتھ چلائیں گے۔ وزیرریلوے نے بتایا کہ 570 ریلوے اسٹیشنوں پر موبائل اسپتال بنا سکتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا ک زائرین اور تبلیغی جماعت والوں کے خلاف منظم سازش کی جا رہی ہے،لاک ڈاؤن کے دوران باہر نکلنے والوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونا چاہئیے، باہر نکلنے والوں کو سمجھانا چاہئے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف سے کہتا ہوں کہ سیاست نہ کرے، لیپ ٹاپ کے آگے بیٹھنے والوں کا وقت ختم ہوچکا ہے،ہمارے لئے مشکل وقت ہےاور صبح شام پوری محنت کررہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube