ہوم   > پاکستان

ترقیاتی بجٹ صحت پر لگایا جائے، جام کمال کی تجویز

SAMAA | - Posted: Apr 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ قومی اور صوبائی سطح پر ترقیاتی بجٹ کا بڑا حصہ ہیلتھ سسٹم کی بہتری اور مستحقین کو راشن کی فراہمی کے لیے مختص کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقدہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن نے بزریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے ملک بھر میں خاص طور پر بلوچستان میں ہیلتھ کئیر سسٹم کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں صحت کے نظام کی مستقل بنیادوں پر بہتری کی اہمیت اجاگر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ قومی اور صوبائی سطح پر ترقیاتی بجٹ کا بڑا حصہ ہیلتھ سسٹم کی بہتری اور مستحقین کو راشن کی فراہمی کے لیے مختص کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرونا وائرس سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے بلوچستان کے پاس حفاظتی کٹس، وینٹیلیٹر اور ٹیسٹنگ کٹس کی کمی ہے۔ امید ہے این ڈی ایم اے کی جانب سے بلوچستان کو یہ اشیاء جلد فراہم کی جائیں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube