ہوم   > بین الاقوامی

مسلمان بھارت میں ہندوؤں کے برابرشہری نہیں، بی جے پی

SAMAA | - Posted: Apr 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بھارتی رہنماء کا امریکی ٹی وی کو متنازع انٹرویو

بھارتی جنتا پارٹی کے اہم رہنما سبرامنیم سوامی نے بھارتی مسلمانوں کو ہندوؤں سے کم درجے کا شہری قرار دے دیا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صحافی کے سوال پر واضح طور پر کہا کہ مسلمان بھارت میں برابری کے شہری نہیں ہیں۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بی جے پی رہنماء نے بھارت کے سیکولر ریاست ہونے کا پول خود ہی کھول دیا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمان ہندوؤں کے برابر شہری کا درجہ نہیں رکھتے۔

وزیراعظم نے انٹرویو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مودی حکومت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا۔ ٹویٹر پر عمران خان نے سبرامنیم سوامی کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا اور اپنے پیغام میں لکھا کہ آر ایس ایس (راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ) سے متاثرہ بی جے پی قیادت 21ویں صدی میں 200 ملین مسلمانوں کیخلاف کھلے عام وہی لب و لہجہ اختیار کئے ہوئے ہے جو نازیوں نے یہودیوں کیخلاف اپنایا۔

امریکی چینل وائس نیوز کو انٹرویو میں متنازع شہریت کے قانون کے حوالے سے بی جے پی کے راجیہ سبھا کے رکن سبرامنیم سوامی کا کہنا تھا کہ جہاں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہوتی ہے وہیں پریشانی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن ملکوں میں مسلمانوں کی آبادی 30 فیصد ہوتی ہے وہ ممالک خطرات کا شکار ہوجاتے ہیں، بھارتی آئین کے آرٹیکل 14 کی تشریح غلط کی جاتی ہے جس میں یقینی بنایا گیا ہے کہ برابری کے حقوق برابری والوں کو دیئے جاتے ہیں۔

اس پر خاتون اینکر نے سوال کیا کہ کیا مسلمان برابر نہیں ہیں؟، جس پر سبرامنیم نے انتہائی ڈھٹائی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں، مسلمان نہ ہندوؤں کے برابر ہیں اور نہ ہی مساوی حقوق کے حق دار ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی موجودہ حکومت نے گزشتہ سال کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وہاں چھ ماہ سے لاک ڈاؤن کر رکھا ہے جبکہ مسلمانوں کیخلاف شہریت کا امتیازی قانون بھی پاس کردیا ہے، جس کے باعث پورے بھارت میں مظاہرے کئے گئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PAKISTAN, INDIA, BJP, RSS, Subramanian Swamy, ANTI MUSLIM LAW, CAA, PCR, MODI, IMRAN KHAN, KASHMIR, UN, US
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube